ظ* کوئٹہ کے اہم علاقہ قمبرانی روڈ میں ٹرانسفارمر خراب ، کوئی پوچھنے والا نہیں

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

f کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے اہم علاقہ قمبرانی روڈ میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ، کوئی پوچھنے والا نہیں متعلقہ حکام سے کئی بار اپیلیں کیں مگر ابھی تک نہیں آیا ہے ، جس کی وجہ سے اہلیان علاقے میں بے چینی کی کفیت پائی جارہی ہے ، انہوںنے کیسکو حکام سے سے درخواست کی ہے کہ فوری طورپر قمبرانی روڈ جیلانی اسٹریٹ کا ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ سخت احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ، اس سلسلے میں مشرق کی سروے ٹیم نے جیلانی اسٹریٹ ، ملک مجید اسٹریٹ اور دیگر علاقوں کا تفصیلی سروے کیا جہاں اہلیان علاقہ نے مشرق کی سروے ٹیم کے سامنے کیسکو اور کیسکو اہلکاروں کیخلاف سخت احتجاج کی احتجاج کرنے والوںمیں عرفان احمد، ثیمر خان ، سکندر شاہوانی ، زیشان دہوار ، جلیل خان دہوار ودیگر شامل ہیں اس موقع پر انہوںنے علاقے کے ایس ڈی او اور سپر وائزر کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور کہاکہ اس علاقے کا کوئی والی وارث نہیں گزشتہ 10 دنوں سے اس علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہے مگر اس کی مرمت میں کیسکو عملہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے اہلیان علاقے کا کسیکو حکام کی کارکردگی سے مایوسی ہوئی ہے اور انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے اس ٹرانسفارمر کو مرمت نہ کی گئی تو ہم سخت سے سخت لائحہ عمل طے کرینگے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اہلیان علاقے نے علاقہ سے منتخب نمائندے سے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو ہفتے سے ان کے حلقہ انتخاب کا برا حال ہے صفائی ٹب ٹائلز ، ترقیاتی کام کرانا تو در کنار یہاں بجلی جو انتہائی ضرورت ہے اس سے بھی کئی دنوں سے محروم ہے مگر علاقے سے منتخب نمائندے نے اس علاقے کا کوئی وزٹ نہیں کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر یہی حال رہا تو ہم مستقبل کے الیکشن میں اپنے حلقے سے کسی دوسرے امیدوار کو کھڑا کردینگے یقینا جن امیدوار سے عوام مایوس ہوجاتے ہیں تو ان کا رجحان کسی اور طرف لازما جائے گی ۔انہوںنے اس موقع پر کیسکو چیف ، کیسکو ،ترجمان کیسکو افسیران سے سنگین نوعیت کے اس اہم مسئلہ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں