جے یو آئی کے دستور کے پہلے دفعہ کے مطابق ہماری جماعت کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان ہی: مولانا محمد خان شیرانی

نام میں چوری چپکے کسی بھی قسم کی ترمیم اور تبدیلی کا مقصد پارٹی کو ذاتی ملکیت اور پراپرٹی سمجھنے کے مترادف ہی:قائد جمعیت علمائے اسلام پاکستان

جمعرات 27 جنوری 2022 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ جے یو آئی کے دستور کے پہلے دفعہ کے مطابق ہماری جماعت کا نام جمعیت علما اسلام پاکستان ہے اس نام میں چوری چپکے کسی بھی قسم کی ترمیم اور تبدیلی کا مقصد پارٹی کو ذاتی ملکیت اور پراپرٹی سمجھنے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے ضلعی رابطہ دفتر کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کو اپنے نام الاٹ کرنے کا معنی یہ ہے کہ جماعت کو ریوڑ اور کارکنوں کو بھیڑ بکری سمجھا جاتاہے 2014 میں سکھر میں منعقد ہونے والے مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس ہمارے ذمہ دار ساتھی نے کہا کہ جمعیت کا دستور ہمارے اکابر نے تقوی کے بنیاد پر بنایا تھا جبکہ اب لوگوں سے تقوی رخصت ہوگیاہے تو ہمیں دستور کو بھی لوگوں کے مزاج کے مطابق خودغرضی مفادپرستی اور مادیت پسندی کی بنیاد پر بنانا چاہیے لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہم تک تسلسل کے ساتھ اپنے اکابر کی جانب سے جو سیاسی موقف پہنچاہے اس موقف کی بنیاد تقوی اور خوف خدا ہے تقوی اور خدا خوفی کسی بھی ترمیم اور ضرورت سے بالاتر امور ہیں یہ جماعت کی فکر کے اساسی اور محوری نکات ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت کے آئین میں ایک غیردستوری ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات مرکز کو سونپ دئے گئے حالآنکہ ملکی سیاست میں جمعیت کا موقف اختیارات کے ارتکاز کے خلاف اور نچلی سطح تک اختیارات کی تقسیم ہے کیونکہ اختیارات کا ارتکاز جبر اور خودسری کو جنم دیتاہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مولانا شجاع الملک نے خطاب کرتے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد جے یو آئی کو موروثیت اور ملوکیت سے نکال کر اسے دوبارہ ایک حقیقی اسلامی اور جمہوری جماعت کے قالب میں ڈھالنے کیلئے ہے اور اس سلسلے میں ہم جمعیت کے تمام مخلص اور خدا پرست کارکنوں سے بجاطور پر یہ امید اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ دلیل کے بنیاد پر ہمارا دست و بازو بنیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں