مرکزی اور صوبائی حکومت اوران کے پیادے لوٹ مار میں مصروف ہیں: رحیم کاکڑ

پریشانی اور بے روزگاری میں حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہاہے :صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کا دیگر رہنمائوں کے ہمراہ گفتگو

جمعرات 27 جنوری 2022 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری نسیم الرحمن، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری کوئٹہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑ ایڈووکیٹ طار ق بٹ، ایڈووکیٹ ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی،خدائیداد ترین، رازق لالہ، محمد دین کاکڑ ،آصف حریفال، شہباز خان، ضمیر اختر نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں ملک خاص کر صوبہ بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں مہنگائی بے روزگاری نے غریبوں اور سفید پوش مڈل کلاس کے لوگوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ہر چیز اور تمام ضروریات زندگی عام آدمی کے دست رست سے باہر ہوچکی ہے مرکزی اور صوبائی حکومت اوران کے پیادے لوٹ مار میں مصروف ہیں غریب اور عام لوگوں کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے سمجھ نہیں آرہاہے کہ کیا ہونے والا ہے پریشانی اور بے روزگاری میں حکومت کی جانب سے کوئی ریلیف نہیں دیا جارہاہے وہ صرف اپنے نام نہاد ایم پی اے وغیر ہ کے ساتھ لوٹ مار میں مصروف ہے اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں ہورہاہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں