کوئٹہ،بلوچستان کی خواتین نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ وہ زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں،گورنرسید ظہور احمد آغا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی خواتین نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ ہماری خواتین باصلاحیت ہیں اور زندگی کے ہر شعبہ میں دنیا کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیںگورنر بلوچستان نے کہا کہ دنیا میں کوئی قوم اس وقت تک کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی جب تک کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد میں شامل نہ ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں خاتون صوبائی محتسب بلوچستان صابرہ اسلام سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ معاشی طور پر خودمختار خواتین ہی باقی تمام حقوق واختیارات کے حصول کیلئے بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیںانہوں نے کہا کہ پل پل بدلتی دنیا کے اس جدید عہد کے شعور کے مطابق عورت اور مرد معاشرتی اور اقتصادی ترقی میں مساوی حصہ رکھتے ہیں اور زندگی کے تمام امورومعاملات میں برابر کے شریک ہیںگورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق واختیارات کے حصول اور خاص کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے ہر کی جانے والی کوشش لائقِ تحسین ہے نہوں نے بلوچستان کی خواتین کے مسائل و مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں خواتین کئی مصائب ومشکلات سے دوچار ہیں وراثت میں ان کا حق نہ دینا، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ان کی ابتر حالت اور دیگر ایشوز شامل ہیں انہوں نے موجودہ حکومت اور تمام متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے خواتین کو درپیش مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دیں گورنر ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ملک کے دیگر صوبوں کی خواتین کی طرح باصلاحیت اور ملنسار ہیں مگر بدقسمتی سے کہ بلوچستان کی خواتین میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر غربت اور موقعوں کی عدم دستیابی انکی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں