گ* مرکزی کونسل سیشن میں فیصلوں سے قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت ملے گی،بی این پی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:00

ئ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نومنتخب مرکزی لیبر سیکرٹری موسی بلوچ نے کہا ہے کہ مرکزی کونسل سیشن میں ہونے والے فیصلوں سے قومی حقوق کی جدوجہد کو تقویت ملے گی ۔ پارٹی نے کامیاب کونسل سیشن کا انعقاد کرکے جمہوری اقدار نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے ۔ یہ بات انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوںنے مزید کہاکہ پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کروں گا ۔

(جاری ہے)

صوبے کے متوسط طبقے مزدوروں کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتے ہوئے ان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کی تمام محکوم اور مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے پارٹی نے ہمیشہ قومی حقوق ساحل و وسائل کے تحفظ لاپتہ افراد کی بازیابی اور ماورائے آئین اقدامات کے خلاف جدوجہد کو اولیت دی آئندہ بھی اس جدوجہد کو جای رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے انتخابات جمہوریت اور جمہوری روایات کی عکاسی ہیں پارٹی میں جمہوری اقدار نظم و ضبط اور جمہوری روایات کو فروغ دیا ہے جو صوبے کی سیاست میں معاون ثابت ہونگی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں