ہوم سیکرٹری حکومت بلوچستان ہاشم غلزئی سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑکی قیادت میں وفد کی ملاقات

پیر 16 مئی 2022 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ہوم سیکرٹری حکومت بلوچستان ہاشم غلزئی سے مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی، حضرت علی اچکزئی ، میر یاسین مینگل، شوگرایسوسی ایشن کے صدر عبدالرحمن شاہ سعداللہ آغا نسیم دورانی نے ملاقات کی ملاقات میں تاجروں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل چینی کے بحران کی وجہ سے قیمت زیادہ ہونے سے چینی کی قلت سے مسائل پیدا ہونگے اس بارے میںآگاہ کیا کہ کوئٹہ شہر سے دیگر اضلاع کواشیاء خورد نوش کی ترسیل ٹرکوں کے ذریعے کی جاتی ہے اور گزشتہ کئی روز سے پورے بلوچستان میں آنے والے ٹرکوں کو لکپاس اور دیگر اضلاع کے ٹرکوں کو مختلف مقام وڈھ، نوتال ،کولپور کے مقام پر فورسز کی جانب سے اس وجہ سے روکا گیا کہ یہ مال افغانستان سمگلنگ ہورہا ہے جبکہ پنجگور کے ساتھ افغانستان کے باڈر کی کوئی حدود بھی نہیں ہے اور انہیں یہ کہا گیا ہے کہ پنجگور اور کوئٹہ کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے آپ ہمیں کلیرنس لائے اور اس طرح کے واقعات پورے بلوچستان کو جانے والے اشیاء کے ٹرکوں کیساتھ ہو رہا ہے اشیاء خوردونوش کی سمگلنگ کی روک تھام کریں اور باڈروں پر سخت نگرانی رکھیں اور جو سامان اندرون صوبہ جاتا ہے انہیں روکنا بلا جواز ہے اور اس طرح کے واقعات اور اقدامات سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہاہے اور کئی دن ٹرکوں کو روکے جانے سے ان میں موجود مال خراب ہوجاتا ہے اور ہمیں کہاجا رہا ہے کلیئرنس لائی جائے تو ان ٹرکوں کو جانے کی اجازت دی جاے گی۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری ہاشم غلزئی نے یقین دہانی کرائی کہ جن گاڑیوں کے پاس ڈاکو منٹس ہونگے آئندہ کسی گاڑی کو چیک پوسٹوں پر نہیں روکا جائے گامرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے بلوچستان کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے ہوم سیکرٹری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں