ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا سیلانی آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے کوہلو میں تین روزہ فری آئی سرجیکل کیمپ

منگل 17 مئی 2022 13:13

کوئٹہ /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی خصوصی ہدایات پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوہلو ضلع کوہلو میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ایف سی حکام، سول انتظامیہ اور سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے منتظمین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فری سرجیکل آئی کیمپ میں ماہر امراض چشم کی جانب سے 16 سے 18 مئی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہلو میں مریضوں کا فری معائنہ، آپریشن، لینز، ادویات اور چشمے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ فری سرجیکل آئی کیمپ میں بڑی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے آرہے ہیں۔ جہاں او پی ڈی میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد مریضوں کامعائنہ کیا جائیگا۔ دوردراز علاقوں سے کیمپ کا دورہ کرنے والے مریضوں کو فرنٹیئر کور کی جانب سے مفت کھانا اور چائے مہیا کرنے کیساتھ ساتھ بیٹھنے کے لئے تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں ،کوہلو سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مریضوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) اور سیلانی آئی ٹرسٹ کے اشتراک سے منعقد فری آئی کیمپ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں