باوقار مضبوط اینی ادارے پاکستان کی سلامتی و دامی بقا کی ضمانت ہیں

، چوہدری شبیر

بدھ 18 مئی 2022 23:32

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) باوقار مضبوط اینی ادارے پاکستان کی سلامتی و دامی بقا کی ضمانت ہیں۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے قلات ڈوثزن کے علی احمد لہڑی اور عبداللہ بنگلزئی کی قیادت میں ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سیاسی قیادت اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کا بوجھ ینی اداروں پر ڈالنے کی بجائے اپنی اصلاح کریں۔

اپنی سیاسی لڑای میں ملک کے اینی ادروں کو ملوث کرنا اور ان پر بے جا تنقید سے اجتناب برتیں۔جگ ہسای کا باعث بنے کی بجائے ۔زاتی مفادات سے بالاتر ہوکر باوقار ترقی پسندانہ سوچ وسیاسی طرز عمل سے پاکستان کے باوقار نظریاتی تشخص کو اجاگرکریں۔

(جاری ہے)

مملکت میں پیدا ہونے والے مختلف بحران ہی مضبوط باہمت محب وطن عوام دوست سیاسی قیادت کے جنم کا باعث بنتے ہیں۔

ملک کی موجودہ سفارتی اور تشویشناک معاشی صورتحال موجودہ سیاسی قیادت کے تدبر کا امتحان ہے۔موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ملک وقوم کے وسیع تر مفادمیں پاکستان کی تمام تر سیاسی قیادت اپنے سیاسی نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کو درپیش سفارتی و معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے متفقہ مثبت ترقی پسندانہ سوچ کو فروغ دیں کیونکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی میں ہی قوم کی بقا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں