تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، تحریک لانے والوں کو ناکامی ہوگی،فرح عظیم

وزیر اعلی میرعبدالقدوس بزنجو پر تمام اراکین اسمبلی اعتماد کرتے ہیں ،کرپشن پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا صرف وہی بے چینی کا شکار ہیں،ترجمان بلوچستان حکومت

بدھ 18 مئی 2022 23:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، تحریک لانے والوں کو ناکامی ہوگی۔

(جاری ہے)

ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد جیسے بیانات کافی عرصے سے سن رہے ہیں، وزیر اعلی میرعبدالقدوس بزنجو پر تمام اراکین اسمبلی اعتماد کرتے ہیں جبکہ صوبے کے عوام بھی وزیراعلی پر اعتماد کرتے اور ان سے مطمئن ہیں، دعوی کرنے والے تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں انہیں ناکامی ہوگی۔

فرح عظیم نے کہا کہ سردار یار محمد رند کے اپنے علاقے کے لوگ ان پر اعتماد نہیں کرتے، کرپشن پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا صرف وہی بے چینی کا شکار ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس حکومت نے ایسے اقدامات کئے ہیں کہ مستقبل کے حالات تبدیل ہونگے، موجودہ وزیراعلی نے ریکوڈک سمیت بہت بڑے بڑے فیصلے کئے ہیں، وزیراعلی بلوچستان کو 50 سے زائد لوگوں کی حمایت ہے، ایسا وزیراعلی اس سے قبل نہیں آیا جس کو اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی اعتماد ہو۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں