ذ*منحرف اراکین کی ووٹ پر عدلیہ کی فیصلہ کو سراہتے ہیں ،مولانا خلیل احمد

عدلیہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا محافظ ہے انصاف کی امید عدلیہ سے وابستہ کر کھی ہے،مرکزی امیر جمعیت علما اسلام( نظریاتی )

جمعرات 19 مئی 2022 00:00

# کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی )پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد نے منحرف اراکین کی ووٹ پر عدلیہ کی فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا محافظ ہے انصاف کی امید عدلیہ سے وابستہ کر رکھی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا تقدس اور اعتماد بحال نہ ہونے کے بغیر جمہوریت مضبوط ہونا ممکن نہیں پارلیمنٹ کی بالادستی اور اس کی خود مختاری پوری قوم کا مشترکہ مسئلہ ہے المیہ یہ ہے کہ کہ ملک میں سیاست و جمہوریت یرغمال ہو چکے ہیں اداروں کی مداخلت سے ملک سیاسی بحران کی کیفیت سے دوچار ہے سیاست اور جمہوریت کی آزادی یہ صرف کسی ایک جماعت یافرد کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی مفاداور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری کرنے کی دعویداروں نے سیاسی مزاحمت سے آئین کو پاوں تلے روندا ہے آئین کی پامالی سیاست اورجمہوریت کے لیے نقصان پہنچانے کا موجب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی حدود جمہوری نظام کا بنیادی تصور ہے آئین پر من و عن عملدرآمد کرنے سے ملک کو انتشار اور بے یقینی سے بچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی حدود جمہوری نظام کا بنیادی تصور ہے آئین پر من و عن عملدرآمد معاشرے میں امن و استحکام کو یقینی بناتا ہے اور انتشار، بے یقینی سے بچاتا ہے۔ آئین سے روگردانی اور اس کی خلاف ورزی ریاست سے دشمنی تصور ہوتی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں