,کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ سے قلت آب کے بحران اورگرمی کی لپیٹ میں لوڈشیڈنگ عذاب سے کم نہیں،جمعیت علما اسلام( نظریاتی) ضلع کوئٹہ

جمعرات 19 مئی 2022 00:00

/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام( نظریاتی) ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا قاری مہراللہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی سینئرنائب امیر مولنا نیازمحمد مولنا رحمت اللہ حقانی مولنا اللہ بخش نادر خان اچگزئی سید منور آغا مولنا صالح محمد نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں لوڈشیڈنگ سے قلت آب کے بحران اورگرمی کی لپیٹ میں لوڈشیڈنگ عذاب سے کم نہیں واپڈ کی من مانیاں کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہے آنکھ مچولی اور وولٹیج کمی معمول بن چکا ہے تاریں اور فیڈر کی خرابی کامسئلہ خوب بہانہ بن چکا ہے جس کی باعث عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہے وولٹیج کی کمی سے الیکٹرونکس اشیا عوام ہزاروں اور لاکھوں نقصانات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے قلت آب کے بحران سیغریب عوام پینے کے پانی کے لئے خوار ہورہے ہیں دور افتادہ علاقوں سے عورتیں اور بچے پانی لانے پر مجبور ہیں علاقے کی سرکاری ٹیوب ویل سے عوام کو پینے کی پانی تک میسر نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ اور قلت آب کی اذیت سے عوام کو نجات دلائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں