ئ*نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ز،میں مختلف امور پر گفتگو اور فیصلے

جمعرات 19 مئی 2022 00:00

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس زیر صدرات مرکزی ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی سیکرٹری آغا گل مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف امور پر گفتگو اور فیصلے ہوئے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہا کہ کوئٹہ جو کثیر القومی شہر ہے اور صوبے کا دارلخلافہ ہے۔لیکن کوئٹہ کسی بھی طور پر ایک بڑا شہر نہیں لگتا ۔

سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی اچھی تعلیم و سہولیات کا فقدان ہے۔ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج و ادویات میسر نہیں۔پورا شہر ٹینکرز مافیا کے رحم وکرم پر ہے۔میونسپل سروسز غیر فعال ہونے کی وجہ سے شہر گندگی سے بھرا ہوا ہے۔ٹریفک جام نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔گھنٹوں بجلی کی لوڈشیڈنگ عوام پر سنگین عذاب سے کم نہیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں کو پولیس سمیت دیگر سیکورٹی فورسز بیجا تنگ و ہراساں کرتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں عوام کو رسائی نہیں دیا جاتا۔قاہدین نے کہا کہ کوئٹہ 9 صوبائی اسمبلی اور تین قومی اسمبلی کی نشستوں اور اعلء بیوروکریسی کے باوجود کھنڈرات و پسماندگی کا شکار ہے۔کوئٹہ میں مخصوص عناصر نے قبضہ کر رکھا ہے اور وہ کوئٹہ کے سیاسی معاشی اور سماجی ٹھکیدار بن گئے ہیں۔رہنماوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام کو آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حقیقی رہنماں کو کامیاب کرانا ہوگا۔

اور جو لوگ اور نام نہاد جماعتیں برسوں سے نمائندگی کررہے ہیں ان کے مقابلے میں حقیقی جمہوری قیادت کو منتخب کرکے شہر میں تبدیلی کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نیشنل پارٹی پر اعتماد کریں اور عام انتخابات و بلدیات میں پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرائیں تب کوئٹہ کی تقدیر کو نیشنل پارٹی بدل کر رکھ دے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی فنانس سیکرٹری عبید لاشاری صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل مسیح قیوم سجن ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ضلعی فنانس سیکرٹری سعید سمالانی ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی ٹکری صدام لانگو خدائے رحیم لہڑی آصف جان مسیح ریاض شاہوانی عزیز سرپرہ سمیت دیگر موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں