جھل مگسی میں رکن قومی اسمبلی کی طرف سے امیدوراوں کو ڈرانے دھمکانے کا فوری نوٹس لیں ،فاروق احمد مگسی

جمعرات 19 مئی 2022 23:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) جھل مگسی سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد مگسی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جھل مگسی میں رکن قومی اسمبلی کی طرف سے امیدوراوں کو ڈرانے دھمکانے کا فوری نوٹس لیں اور بلدیاتی انتخابات کے صاف اور شفاف انعقادکو یقینی بنایا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع جھل مگسی میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم این اے خالد خان مگسی اپنے بیٹے اور بھتیجے کو کامیاب کروانے کیلئے غیرقانونی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن رکن قومی اسمبلی کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے کا فوری نوٹس لے اور صاف و شفاف بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے کیلئے موثر اور عملی اقدامات اٹھائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں