معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کیلئے اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مثبت اقدامات سے دور رس نتائج برآمد ہونگے،ڈاکٹر شفیق الرحمان

جمعرات 19 مئی 2022 23:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 90واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کے سینڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔ جس میںسیکریٹری ہیلتھ بلوچستان حافظ عبدالماجد ، جامعہ بلوچستان کے رجسٹرارڈاکٹر فرحت اقبال، پرووائس چانسلر ڈاکٹر عین الدین،ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، کنٹرولر امتحانات، ڈی جی فنانس سمیت سینڈیکیٹ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں ، اعلیٰ تعلیم کے حصول ، شعبہ جات کی کارکردگی ، مالی معاملات، ملازمین کی فلائو بہبود ، حل طلب مسائل سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ بحث و مباحثہ ہوا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لئے اور مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مثبت اقدامات سے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں جامعہ کے ریسورسز کو مشترکہ طور پر استعمال کیا جائے تاکہ غیر ضروری اخراجات سے چٹکارا حاصل ہو اور پالیسی ساز اداروں کی مناسبت سے ادارے کی ترقی ، معیاری تعلیم کے حصول کے لئے بہتر فیصلے کرکے مستقبل کے لئے پالیسیاں ترتیب دینے چائیے۔ اورہمیں جامعہ کے تمام معاملات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر حل کرناہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں