شہداء کی قربانیوں سے ملک قائم ہے، سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری
دفاع وطن کے لئے قربانیاں دینے والوں کے جذبے کو دیکھیں توہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر محسوس ہونا چاہئے،بیان
جمعہ 20 مئی 2022 16:45
(جاری ہے)
گزشتہ دو دہائیوںکے دوران پاکستان نے دنیا میں امن کے قیام میں ہر ممکن کوشش کی ہے اور امن قائم کرنے کے لیے بے پناہ قربانیاں بھی دیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر تنقید کرنے والے اور اسے دیگر معاملات میں گھسیٹنے والے اگر دشمنوں کی سازشوں کو دیکھیں اور دفاع وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کے جذبے کو دیکھیںتو انہیں اپنی بہادر افواج پر فخر محسوس ہونا چاہئے کہ دشمنوں کی عددی برتری ملک و قوم کی سلامتی کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوانوں اور ان کے جذبے کے آگے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔انہوں نے بیان میں کہا کہ جس طرح پاک افواج کو اندرونی و بیرونی دشمنوں کا سامنا ہے اور جس طرح اُسے ہمہ وقت مختلف محاذوں پرلڑنے کے ساتھ ساتھ ملکی سرحدوںکی حفاظت سمیت اندرونی و بیروزنی سازشوں کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے وہ ایک بہت مشکل صورتحال ہے جس سے پاک فوج احسن طریقے سے نمٹ رہی ہے اور یہی وہ عمل ہے جس کے باعث پوری قوم بے فکر ہو کر چین کی نیند سوتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ سلام ہے شہداء کے والدین کو جن کے سپوتوں کی شہادت ان کے عزم و جذبہ کونہیں ڈگمگاتی بلکہ مزید پختہ کرتی ہے اور وطن سے محبت اور اس کے لئے قربان ہو جانے کے جذبے میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آتا ۔جبکہ دوسری طرف اگر دیکھاجائے توایک تکلیف دہ احساس یہ ہوتا ہے کہ ہمارے چندبھٹکے ہوئے ناقابت اندیش لوگ غیر ملکی دشمنوں کے ہاتھوں کھلونا بن کر اپنے ہی ملک میں دہشت گردی کے ذریعے اپنے ہی معصوم بہن بھائیوں کی جانوں کے درپے ہیں اور دشمنوں کی باتوں میں آ کر خود کش دھماکوں جیسے مکروہ عمل میں ملوث ہو رہے ہیں جو کہ نہ صرف معصوم جانوں سے کھیل رہے ہیں بلکہ اپنے وطن اور اپنے لوگوں سے غداری کے مرتکب بھی ہو رہے ہیں ۔اُن کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ ان کا یہ عمل ان کی آنے والی نسلوںکے لئے بدنما داغ ثابت ہو گاجو وہ چاہ کر بھی نہیں دھو سکیں گے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ دشمن کبھی بھی ان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ خدارا اب بھی وقت ہے بھٹکے ہوئے لوگ اپنے اور ملک کے ازلی دشمنوں کو پہچانیں اور اپنے آپ کو ان کے چنگل سے آزادا کرا کر ملکی دھارے میں شامل ہو جائیںاور ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں جس کے لئے وہ پوری قوم کو اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے۔کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان عید میلہ کا افتتاح کردیا
قائمقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ کی صوبائی کابینہ کوحلف اٹھانے پر مبارکباد
کوئٹہ سے جج کی گاڑی چرانے والے دو ڈاکو پشین سے گرفتار، مستروقہ گاڑی برآمد
وزیراعلیٰ بلو چستان نے صوبائی کابینہ میں شامل چار مشیران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
صوبائی کابینہ کی تشکیل تمام جماعتوں کی مشاورت سے مکمل
بلوچستان کو بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کابینہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وزیراعلیٰ
بلوچستان ،سو ر ا ب ، گیس لیکچ کے با عث دھما کہ پا نچ افر ا د زخمی
نادہندگان سے مجموعی طورپر3ارب 46کروڑ40لاکھ روپے وصول
کوئٹہ میں بر قی لا ئینوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند ر ہے گی
گوادر جیوانی، پسنی، کیچ ، آواران، چاغی ، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں بارش کا امکان
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل 2024 کو ہوگی
بلوچستان میں ڈیڑھ ماہ بعد 14رکنی صوبائی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
کوئٹہ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو