کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سخت گرمی میں بارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بہت پریشان وتکلیف میں ہے ،مولانا عبدالحق ہاشمی

ہفتہ 21 مئی 2022 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سخت گرمی میں بارہ سے بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام بہت پریشان وتکلیف میں ہے پینے کا صاف پانی میسر نہیں ٹینکر مافیا کا راج ہے ۔واسااور واپڈاعوام کی زندگی سے کھیل رہے ہیں حکمران تماشا کر رہے ہیں ۔

ژوب جنگلات پر تاحال قابو نہ کرنا حکومتی ناکامی ہے ۔انڈسٹری نہ ہونے اورکم بجلی کی وجہ سے وفاقی حکومت بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو سیاسی معاشی عدم استحکام ،قرضوں ،مہنگائی میں جھکڑنے والے پی ٹی آئی اوراے پی ڈی ایم کی جماعتیں ہیں عوام ان کو مسترد کرکے دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیںبدعنوانی سودی معیشت اوربدعنوان حکمران ہمارے مسائل کے ذمہ دارہیں ۔

(جاری ہے)

قرضون پر ملک چلانے والے عوام کے دشمن اور مسائل کے ذمہ دارہیں ۔ملک کو قرضوں میں دھکیل کراپنے کاروبار کووسعت دینے والے پی ٹی آئی اور اے پی ڈی ایم ہیں ۔ملک ومعیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔عوام مفادپرستوں اور سودخوروں سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ایٹمی پاکستان کے دشمن غیرمسلم قوتوں کیساتھ اپنے حکمران بھی ہیں ۔

پاکستان ایٹمی طاقت، اس کا ڈیفالٹ ہونا عالم اسلام کے لیے بھی خطرے کی علامت بنے گا۔ اسلام وپاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ ہم بھی لیبیا کی طرح بن جائیں اور حالات سے تنگ آ کر اپنی ایٹمی طاقت سے دستبردار ہو جائیں۔ معاشی تباہی کا بنیادی سبب سودی نظام ہے۔ یہ انتہائی خطرناک بات ہے کہ ہمارے قرضے جی ڈی پی کی شرح کے 95فیصد تک پہنچ گئے ہیں اور حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہیں۔

موجودہ معیشت کا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے اخراجات آمدن سے کہیں زیادہ ہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9.5فیصد ہے۔ ایف بی آر کا ادارہ غیر فعال ہو چکا ہے۔ نجات کا واحد راستہ اسلامی معیشت کا نظام ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ حکومت فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے۔ جس بنک نے بھی فیصلے کے خلاف اپیل کی عوام سے اپیل کریں گے کہ اس سے اپنی رقوم نکال لیں۔

سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ معاشی صورت حال سوموٹو لے ۔ اعلیٰ عدلیہ اگر پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز میں ملوث افراد کا محاسبہ کرتی تو آج ہماری معیشت کی یہ صورت حال نہ ہوتی۔ موجودہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی حکومت کا ہی تسلسل ہے۔ ہمارے حکمران اگر اپنے اثاثے قوم کی محبت میں قومی خزانے میں جمع کرا دیں تو ملکی قرضہ بہت حد تک کم ہو سکتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پانچ خاندانوں کے پاس گیارہ ارب ڈالر کے اثاثے ہیں، حکمران اشرافیہ کے دو کھرب سے زیادہ اثاثے صرف دبئی میں ہیں۔ جو سیاست دان کہتے ہیں کہ قائداعظم ہمارے لیے رول ماڈل ہے انھیں معلوم ہو گا کہ بانی پاکستان نے اپنے تمام اثاثے پاکستان کو دے دیے تھے، ہمارے حکمران ایسا کیوں نہیں کرتے۔ سود پاکستان کا ہندوستان اور امریکا سے بڑا دشمن ہے۔

جماعت اسلامی کی جدوجہد کا مقصد عوام کی آزادی کے لیے ہے اورہم چاہتے ہیں کہ امام بھی تبدیل ہو۔ جماعت اسلامی 22مئی کو سودی نظام کے خاتمے اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو من و عن نافذ کرنے کے حق میں ایف 9پارک اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عوام کو بچایا جائے جس کا واحد راستہ سودی نظام سے چھٹکارا ہے۔ملک کے کونے کونے میں گھنٹوں لوڈشیڈنگ جاری ہے، لیکن کچھ لوگ اب بھی حکومتوں کی تبدیلی کے لیے مر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں