وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف جمع کردہ تحر یک عدم اعتماد کے حوالے سے جلد اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کر دینگے،وفاقی وزیر مولانا عبدالوا سع

ہفتہ 21 مئی 2022 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر مولانا عبدالوا سع نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کے خلاف جمع کردہ تحر یک عدم اعتماد کے حوالے سے جلد اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کر دینگے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

مو لا نا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو کیخلا ف عدم اعتماد بلوچستان عوامی پارٹی بی اے پی کا اپنا اندرونی فیصلہ ہے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے ہم اپنی جماعت کی شوری کا ا جلا س کر رہے ہیں اگلی نشست میں عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی پارٹی کی پوزیشن واضح کردینگے اور جلد اپنی جماعت کا فیصلہ کرینگے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کو وزیر ا علی کی آفر دینا کوئی حیران کن بات نہیں،ہماری جماعت کا ہر امیدوار موجودہ اور گزشتہ وزیراعلی سے زیادہ قابل ہے،مولانا عبدالواسع کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کا مو لانا واسع فارمولا صحافیوں کابنایا گیا ہے میری جا نب سے کوئی فارمولہ نہیں دیا گیا اور ویسے بھی جو در پردہ بات چیت ہے وہ کسی سے شیئر نہیں کی جاتیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں بلوچ وزیراعلی کی روایت اب ماضی کی بات بن چکی،پر یس کانفرنس سے قبل صوبائی امیر مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی صوبائی شوری کا ا جلا س ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر پارٹی کی سینئر قیادت نے مشاورت کی جس کے بعد مولانا عبدالواسع وزیر اعلی کے ہمراہ ژوب اور شیرانی کیلئے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں