امریکہ کسی بھی طرح پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ،پاکستان کے عوام کسی کی بھی غلامی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں،مولانا عبدالحلیم مدنی

ہفتہ 21 مئی 2022 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام (س) بلوچستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالحلیم مدنی نے کہا ہے کہ امریکہ کسی بھی طرح پاکستان کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا پاکستان کے عوام کسی کی بھی غلامی قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا عبدالحلیم مدنی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا اورآج تک ملک میں اسلامی نظام نفاذ نہیں ہوا ہے جب تک پاکستان میںصحیح معنوں میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوتا اسوقت تک پاکستان مسائل سے باہر نہیں نکل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ لاکھوں مسلمانوں کا قاتل ہے وہ کسی بھی طور پر پاکستان کے عوام اور مسلمانوں کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مال غنیمت نہیں ہے جو چاہے مال غنیمت سمجھ کر لوٹ لے ۔انہوںن کہا کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے قائد شہید مولانا سمیع الحق نے اپنی پوری زندگی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی اوراسکی راستے میں جام شہادت نوش کیا جمعیت(س) انکے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں