ًکوئٹہ،بلوچستان کے دوردرازعلاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ ،عوام بے روزگاری وغربت کا شکار ہیں ،محمد عبدالشکور

اتوار 22 مئی 2022 22:25

Wکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) ا لخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہاکہ بلوچستان کے دوردرازعلاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ ،عوام بے روزگاری وغربت کا شکار ہیں ۔پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں ۔بے روزگاری کی وجہ سے عوام کو دووقت کا کھانا تک میسر نہیں ۔خشک سالی ،بدعنوانی ،بے حسی ،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے عوام مسائل میں بے تحاشااضافہ ہواہے ۔

الخدمت فائونڈیشن ڈیرہ بگٹی میں وباء میں بھی عوام کیساتھ ہے بلوچستان میں جب بھی جہاں بھی آفت پریشانی زلزلہ وسیلاب آیا ہے الخدمت فائونڈیشن سب سے پہلے پہنچی ہے ۔تمام اضلاع میں ہمارے رضاکاروذمہ داراور پوری ٹیم موجودہیں ۔گوادرتربت میں ایمبولینس سروس ،پینے کا صاف پانی واٹر فلٹریشن پلانٹ سمیت دیگر پراجیکٹس چلارہے ہیں مخیر حضرات پریشان حال عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیں تاکہ دکھی انسانیت کی بہتر خدمت ہوجائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے دورہ گوادرکے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر انجینئر جمیل احمدکرد ،نائب صدر اعجازمحبوب بھی ان کیساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یتیموں کی کفالت کا بہت بڑاکام ہے جس ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی جاری ہیں مختلف علاقوں کے غریب طلباء کو تعلیمی معاونت فراہم کی جارہی ہے ۔

پینے کاصاف پانی ہر جگہ ضرورت اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زیرزمین پانی بہت زیادہ نیچے ہونے اور قلت آب کی وجہ سے بہت لو گ دور دورسے پانی جانوروں پر لارہے ہیں ایک جگہ سے جانور اورانسان آج بھی پانی پیتے ہیں ان علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی فراہم کرنے کیلئے پراجیکٹس چلارہے ہیں مختلف شہروں میں غریب مریضوں کوہسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس اور مستحق وضرورت مند مریضوں کو علاج ومعالجے کیلئے لیبارٹریز وصحت کے مراکز کام کر رہے ہیں ۔

گوادرتربت کے سرکاری ہسپتالوں کو کروڑوں روپے کا سامان فراہم کر دیا ہے ۔بیوائوں ،باہمت خواتین کو ماہانہ وسہ ماہی بنیادپر ضرورت کی چیزیں فراہم کر رہے ہیں یہ سب معاونین مخیر حضرات کے تعاون سے جار ہیں انشاء اللہ ان پراجیکٹس میں وسائل دستیاب ہونے کیساتھ بہتری ووسعت لے آئیں گے الخدمت فائونڈیشن غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے کیلئے ملک بھر سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں کام کر رہی ہے اورالحمداللہ ہمارے پاس دیانت دار باصلاحیت ٹیم موجودہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں