لله*کوئٹہ،غلام نبی مری کا محکمہ سماجی بہبود میں ہونے والی ریکارڈ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر تشویش کا اظہار

اتوار 22 مئی 2022 22:25

Kکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں محکمہ سماجی بہبود میں ہونے والی ریکارڈ کرپشن اور بے قاعدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناظم اعلی سماجی بہبود اور ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے معذور افراد کے ادارے میں جس بے دردی سے لوٹ کھسوٹ کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے معذور افراد کے ادارے کو ملنے والے فنڈ کو جس طریقے سے لوٹا جارہا ہے باعث شرم ہے اور محکمے میں ہونے والے تمام تر ٹینڈرز اپنے منظور نظر ٹھیکیدار کو رشوت کے عوض نوازا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمے میں 200 سے زائد آسامیوں کو فروخت کیا گیا اور جس طرح سے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی اس کی مثال نہیں ملتی بھرتیوں میں قانون کے مطابق کلاس فور کی تقرریاں ضلعی سطح پر کی جاتی ہیں مگر محکمہ سماجی بہبود میں کلاس فور پر ریکروٹمنٹ پالیسی کے خلاف تقرریاں کی گئیں اور صرف ضلع پنجگور کے امیدواروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی محکمانہ سروس رولز کے برعکس تعیناتیاں کی گئی ٹیکنیکل آسامیوں پر بھرتی شدہ افراد کے پاس مطلوبہ ڈپلومے موجود نہیں کمپیوٹر آپریٹر کی آسامی پر جعلی ڈپلومہ ہولڈر کی تعیناتی کی گئی جو کہ ایک مثال ہے اور اس طرح کی بے شمار بے قاعدگیاں ریکارڈ پر موجود ہیں ناظم اعلی سماجی بہبود اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن نے جس بے رحمانہ طریقے سے معذور افراد کے ادارے کے ساتھ جو ظلم کیا ہے وہ کسی طرح سے بھی قابل معافی نہیں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کی ہے کہ خدارا لولے لنگڑے نابینا اور گونگے بہرے افراد کے ادارے میں مالی کرپشن اور بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور گھنانے جرم میں شامل ناظم اعلی سماجی بہبود اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن کیخلاف کاروائی کیا جائے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں