$کوئٹہ ، ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کی کاوشوں سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موسی خیل میں دو روزہ فری میڈیکل آئی ( EYE) کیمپ کا انعقاد

اتوار 22 مئی 2022 22:25

8کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) ڈاکٹر نوراللہ موسی خیل کی کاوشوں سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موسی خیل میں دو روزہ فری میڈیکل آئی ( EYE) کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈھائی سو سے زائد مریضوں کا معائنہ اور 70سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشنز کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر میرنوراللہ موسی خیل کی کاوشوں سے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موسی خیل میں 2روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 250سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 70سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے کامیاب آپریشنز کئے گئے ۔

کیمپ کے دوران ڈاکٹر میر نوراللہ موسی خیل خود بھی موجود تھے ۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاکٹرز اور عملے نے ضلع موسی خیل کے دور افتادہ علاقوں کے مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈاکٹرز اور عملے کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے غریب اور لاچار عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرے تاکہ جو مریض علاج کی استطاعت نہیں رکھتے ان کا مفت و معالجہ ممکن ہوسکے ۔

اس موقع پر موسی خیل کی عوام اور عوامی حلقوں نے ڈاکٹر میر نوراللہ موسی خیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر میر نوراللہ موسی خیل ایک انسان دوست ، غربت پرور اور خدمت سے سرشار شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے چاہے وہ فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات انجام دے رہے تھے یا پھر وہ بی ایم سی کے ایم ایس تھے انہوں نے ہسپتالوں میں بہترین علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے لئے جو اقدامات اٹھائے وہ روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں