ڈی ایچ کیو ہسپتال انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیاگیا

پیر 23 مئی 2022 23:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جعفرآباد ڈاکٹر سلیم رضا جمالی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرانسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جعفرآباد میں بھی انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے ، پانچ روزہ پولیو مہم کے دوران 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 18 ماہ سے کوئی پولیو کیس رونماء نہیں ہوا تھا مگراب گزشتہ ماہ اور اسی ماہ کے شروع میں وزیرستان میں پولیو کے چند کیسز ہو ئے ہیں اسکی وجہ سے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے کہاکہ ہماری والدین سے گزارش ہے کہ خدارا پولیو کو سنجیدگی سے لیکراپنے کمسن بچوں کو معزوری سے بچائیں اسکے لیے سول اسپتال سمیت پولیو ورکر بچوں کو پولیو ویکسین پلارہی ہیں اور اسی دوران وٹا من اے کے قطرے بھی پلائےجارہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں