شفاف اور غیرجانبدار بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے،ایڈیشنل کمشنر سبی ڈویژن مامون حمید

منگل 24 مئی 2022 00:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ایڈیشنل کمشنر سبی ڈویژن مامون حمید نے کہا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدار بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا امن و امان خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی، ریجنل الیکشن کمشنر محمد شریف ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ندیم اصغر بلال ، اسسٹنٹ کمشنر ثناء ماہ جبین عمرانی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی سمیت سبی ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سیاسی رہنماؤں نے ،ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی ، ایڈیشنل کمشنر مامون حمید نے کہا کہ دوران بلدیاتی انتخابات سبی میں امن وامان اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دیا جائے امن و امان قائم رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور رواداری اختیار کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کیا جائے، سیاسی رہنماوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ سبی میں امن و امان قائم رکھیں گے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھی جائے گی تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو، ایڈیشنل کمشنر سبی نے کہا کہ صبر وتحمل اور برداشت اور باہمی احترام و خلوص کے ماحول میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائےتاکہ ایک اچھے ماحول میں بلدیاتی انتخابات پائہ تکمیل کو پہنچیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں