سائنسی ماڈلز نمائش کا مقصد طلبہ کے ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھا کرتکنیکی مہارتوں کو اجاگر کرناہے،سعد وقاص

پیر 23 مئی 2022 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مختلف سکولوں کے طلبہ کے درمیان سائنسی ماڈلز کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی دارالحکومت کے مختلف سکولوں کے طلبا اور طالبات نے حصہ لیا۔ اس مقابلے میں طلبہ نے مختلف موضوعات پر سائنس سے متعلق ماڈلز بنائے تھے جسے نمائش میں رکھے گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طلبہ سے خطاب میں بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری سعد وقاص اور دیگر خطاب میں کہا کہ اس نمائش کا مقصد طلبہ کے ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے تاکہ ان میں تکنیکی مہارتوں کو اجاگر کیا جاسکے۔ انہوں نے طلبہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بلوچستان بوائے سکاوٹس ایسوسی ایشن سکاوٹنگ کے ساتھ ساتھ نان سکاوٹنگ سرگرمیوں کو بھی جاری رکھے ہوئے تاکہ ان نوجوانوں کی بھی رہنمائی کی جاسکے جو سکاوٹنگ کا حصہ نہیں ہے۔ اسی مقصد کیلئے اس نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں