کوئٹہ سے جماعت اسلامی کے امیدواران ترازوکے نشان پر الیکشن لڑیں گے، حافظ نورعلی

پیر 23 مئی 2022 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن میں کوئٹہ سے جماعت اسلامی کے امیدواران ترازوکے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔کوئٹہ کے عوام کو مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔شامل ہونے والوں کو مبارک بادپیش کرتے ہیں ارکان وکارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھر پورتیاریاں کی جائیں ۔

عوام کی امیدیں جماعت پ اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی قرآن وسنت کا اسلامی نظام قائم کرناچاہتی ہے منتخب نمائندوں ،مقتدرپارٹیوں نے ہمیشہ عوام کو دھوکہ دیکر بدعنوانی کو رواج دیا جس کی وجہ سے بے روزگاری ،بدعنوانی عام ہوگئی ہے عوام الناس قرآن سے تعلق بڑھا ئیں قرآن وسنت کی تعلیمات کو سمجھیں اس پر عمل کریں اور اس سے دوسروں تک پہنچادیں انشاء اللہ اسلامی نظام آکر رہے گااور ملک وقوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوںنے کچلاک میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ملاخیل قوم سے محب اللہ ملاخیل،عبدالرزاق ملاخیل ،عبدالرحمان ،حمیداللہ ملاخیل ،عتیق اللہ نے دوستوں اورخاندان کے ہمراہ جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پرباہمی مشاورت سے محب اللہ ملاخیل کو علاقے سے کونسلر کا امیدوارنامزدکیاگیا ۔اس مو قع پر نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر نے بھی خطاب کیاانہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیگر جماعتوں نے قومیت واسلام کے نام پر ووٹ لیکر عوام سے وعدے کیے لیکن کامیابی کے بعد خود مالامال جبکہ عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا گیا ۔

جماعت اسلامی ان پارٹیوں کی طرح نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو متحد ویکجاکرکے مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نجات دلائیگی ۔ جماعت اسلامی ہی حقیقی عوامی تبدیلی لائیگی ۔کوئٹہ کے عوام کیلئے آج تک کوئی خیر خواہ نہیں آیا حالانکہ حکومت میں ملاومسٹردونوں آئے لیکن دونوں خود تو مالامال ہوئے لیکن عوام کی زندگی میں کوئی راحت سکون ترقی وخوشحالی نہیں آئی جماعت اسلامی ہی حقیقی دینی اسلامی جمہوری پارٹی ہے اس پارٹی پرکسی خاندان کا قبضہ نہیں حالانکہ دیگر سیاسی مذہبی پارٹیوں پر خاندانوں نے کئی سالوں سے نسل درنسل قبضے جمائے ہیں کوئی دوسرے خاندان علاقے وقوم کا فرد قوم پرست ،مذہبی پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا یہ کمال صرف جماعت اسلامی میں ہے ۔

جماعت اسلامی باربار حکومت میں آئی مگر الحمداللہ کوئی بدعنوانی کی نہ لوٹ مار کو رواج دیا خدمات کے ریکارڈ قائم کیے عوام ہمارے ساتھ دیںتاکہ اسلامی نظام قائم ہوجائیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں