کوئٹہ، نسئی میں پیما بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

800مریضوں کوتقریباًڈیڑھ لاکھ کی مفت ادویات فراہم، دوردرازعلاقوں میں علاج کی سہولت نہیں، کیمپس کی بہت زیادہ ضرورت ہے، ڈاکٹرغلام سرور ودیگر

پیر 23 مئی 2022 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) جماعت اسلامی کے رہنما مولاناعبدالحمید منصوری کی درخواست پر ان کے آبائو علاقے نسئی میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما) بلوچستان کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا کیمپ میں 800مریضوں کوتقریباًڈیڑھ لاکھ روپے کی مفت ادویات فراہم کی گئی اورمفت چیک اف وتشخیص بھی کیاگیا۔

کیمپ میں پیما کے صوبائی صدرڈاکٹرغلام سروربادینی،ڈاکٹرعطاء الرحمان،ڈاکٹرسعدالیاس ،ڈاکٹرنوراللہ ،ڈاکٹرامتیازہاشم،ڈاکٹرنزیربادینی ،ڈاکٹرعبدالرب اور ڈاکٹرمحمد ابراہیم کاکڑ،سہیل ارسلان سمیت ایسوسی ایٹ پروفیسرزنے حصہ لیا ۔ اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)بلوچستان کے صدر ڈاکٹرغلام سروری بادینی ،جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ،الخدمت الہاجری ہسپتال کے ایم ایس - ڈاکٹرعطاء الرحمان نے کہاکہ بلوچستان کے دوردرازعلاقوں میں غربت ،شہروں سے دوری اورعلاج معالجے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے کیمپس کی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

علاج کی سہولیات نہ ہونے ، ناخواندگی کم علمی کی وجہ سے بھی معمولی معمولی بیماری بڑھ کر بڑی بیماری کا سبب بنتے ہیں حکومت فلاحی سماجی تنظیموں کودوردرازعلاقوں میں مفت طبی کیمپس لگانے چاہیے تاکہ عوام کے دکھوں کامداواکیا جاسکیں۔پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقتاًوفوقتاًمفت طبی کیمپس کاانعقادکر رہی ہے تاکہ غریب مریضوں کو ان کے دہلیز پر علاج ومعالجے کی مفت سہولیات میسرہو۔اس موقع پر علاقے کے عوام،سماجی رہنمائوں ،نوجوانوں اور علمائے کرام سمیت جماعت اسلامی کے رہنما مولاناعبدالحمیدمنصوری نے پیماوالخدمت الہاجری ہسپتال کا شکر یہ ادا کیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں