ض*ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن

و* 4170 مریضوں کو طبی امداد فراہم، ہیضے کے 980 مریضوں اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج

منگل 24 مئی 2022 21:40

~کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی طبی ٹیمیں علاقے میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس، ایکوا گولیاں اور دیگر امداد فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل نے یونیسیف کے تعاون سے نیوٹریشن کیمپ بھی قائم کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4170 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔ ہیضے کے 980 مریضوں اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ 100 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 122 واٹر بازر کام کر رہے ہیں اور 54 متاثرہ دیہاتوں/کلیوں میں 606000 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں