/ یٰسین ملک کو یکطرفہ غیر منصفانہ فیصلے پر عالمی عدالتوں اور نام نہاد انسانی حقوق اداروں کی خاموشی شرمناک ہے، مولانا خلیل

E بھارتی جبر پر اقوام متحدہ پھانسی گھاٹ کا کردار ادا کر رہا ہے بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے مودی کے ہاتھوں پر لاکھوں بے گناہوں کے خون سے رنگین ہے ہزاروں کشمیری بھارت کی عقوبت خانوں میں مظالم کا سامنا کررہے ہیں بھارتی استبداد ایک منظم روپ میں کہیں سے زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے ‘ اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کی منہ پر خاموشی کی تالے لگے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کاثبوت ہے

منگل 24 مئی 2022 22:20

]کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام (نظریاتی )پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص نے کہا ہے کہ یٰسین ملک کو بھارت کی عدالت سے یکطرفہ غیر منصفانہ فیصلے پر عالمی عدالتوں اور نام نہاد انسانی حقوق اداروں کی خاموشی شرمناک ہے بھارت کی جبر پر اقوام متحدہ پھانسی گھاٹ کا کردار ادا کر رہا ہے بھارت مسلسل کئی دہائیوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے مودی کے ہاتھوں پر لاکھوں بے گناہوں کے خون سے رنگین ہے۔

اور ہزاروں کشمیری بھارت کی عقوبت خانوں میں مظالم کا سامنا کررہی ہیں بھارتی استبداد ایک منظم روپ میں کہیں سے زیادہ سفاکانہ رخ اختیار کر گئی ہے۔ لیکن اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کی منہ پر خاموشی کی تالے لگے ہوئے ہیں اقوام متحدہ کا شرمناک کردار کھل کر بھارت کی حمایت کاثبوت ہے انہوں نے کہا کہ بھارت جبر واستبداد اور ریاستی دہشت گردی ، سیاہ قوانین اور سزاں سے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرا سکتے اور نہ کشمیریوں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔

(جاری ہے)

72 سالوں سے بھارت کی جبری تسلط کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد نہیں دبا سکا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی چوتھی نسل اپنے آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم نظر نہیں آرہے جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھارت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں حق خود ارادیت کی قراداد پاس ہوئی جس کے تحت کشمیری کو اپنی آزادی کا حق حاصل ہے وہ جمہوری حق رکھتا ہے کہ وہ اپنے استصواب رائے دیں لیکن بھارت نے آج تک ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے بھارت خطہ میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کا بڑا دشمن و مخالف ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے انتہا پسندی اور تعصب کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی مانگنے کی پاداش میں سزا دیا جا رہا ہے اسی تحریک آزادی کی جرم کی پاداش میں یسین ملک سمیت دیگر کشمیری آج بھی پابند سلاسل یا نظر بند ہے انہوں نے کہا کہ حکمران مذمتی قراردوں کی بجائے عالمی سطح پر آواز اٹھائے اگر بھارت کلبھوشن کی رہائی کے لیے عالمی عدالتوں کے پاس جا سکتی ہے تو ہمارے حکمران کیوں عالمی عدالت سے مطالبہ نہیں کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل ماورائے قانون وانصاف اور انتقام پر مبنی بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں