ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ پیرکوہ ڈیرہ بگٹی میں ریلیف آپریشن جاری

منگل 24 مئی 2022 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ساتھ پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیںڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کی طبی ٹیمیں علاقے میں ادویات، حفظان صحت کی کٹس، ایکوا گولیاں اور دیگر امداد فراہم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل نے یونیسیف کے تعاون سے نیوٹریشن کیمپ بھی قائم کیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4170 مریضوں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے طبی امداد فراہم کی۔ ہیضے کے 980 مریضوں اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ 100 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے 122 واٹر باؤزر کام کر رہے ہیں اور 54 متاثرہ دیہاتوں/کلیوں میں 606000 لیٹر پانی تقسیم کیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں