ملک و صوبے کو پولیو سے پاک کرنا ہوگا، عبدالعزیز عقیلی

بدھ 25 مئی 2022 15:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ ملک و صوبے کو پولیو سے پاک کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی حمیداللہ ناصر ، ڈی جی ہیلتھ محمد نور قاضی، صوبائی سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر مختیار کے ہمراہ بلوچستان کے علاقے ضلع قلعہ عبداللہ کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع قلعہ عبداللہ کو انسدادِ پولیو مہم میں خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے علماء کرام، قبائلی عمائدین، والدین اور ضلعی انتظامیہ کو انسداد پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے بلدیاتی انتخابات کو پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیاں انتخابات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے پرامن ماحول میں انتخابات کو منعقد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں انہوں نے پی پی ایچ آئی بنیادی مرکز صحت کا بھی دورہ کیا اور انتظامیہ کو مرکز صحت میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں