عوام کل 29مئی کو اے کیو ایم کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کر کے خدمات کا موقع دیں: افغان قومی موومنٹ کی اپیل

جمعہ 27 مئی 2022 23:49

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) افغان قومی مومنٹ کے بیان میں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کل 29مئی کو اے کیو ایم کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کر کے خدمات کا موقع دیں ازماے ہوئے سیاسی تنظیموں کے نمائندوں کو وٹ دیکر اپنے قیمتی ووٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں۔ افغان قومی مومنٹ وہ سیاسی و عوام کی بلاتفریق خدمت اور زئی و خیلی سے بالاتر سوچ کے عامل پلیٹ فارم ہے جسکی تخلیق سے عوام میں شعور اور غلامی سے نجات کے دروازے کھل گئے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں بہتر پوزشن کی بنا پر حیصہ لے رہی ہے۔عوام 29مئی کو تاریخ کے پیروکاروں کو وٹ ڈال کر خدمت کا موقع دے ۔اے کیو ایم نے اقوام کو ذہنی آزادی اور زئی و خیلی سے بالاتر بھائی چارگی کا پیغام پھلایا ہے آئندہ ماہ 29 مئی کو فئر اینڈ فری انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ بلدیاتی اتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کے واضع ثبوت مل گئے تھے تمام وارڈز پر امیدوار R.Osاور پریزاہڈنگ آفسر کو اسی بڑے عہدے کی پاداش میں دبا میں لانے کی کوشش میں مصروف پائے گئے تھے۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے صوبے میں پولنگ اسٹیشن میں نتاہج کی تبدیلی کی بھی سینکڑوں شکایات ملے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیان ہر گز متتعصبانہ اور کسی کے ساتھ ذاتی عناد پر مبنی نہیں بلکہ الیشکن کی شفافیت اور انتخابات کی قابل قبول نتاہج کی خاطر دے رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کا انتخابات سے پہلے چیف سیکرٹریز سمیت تمام انتظامی عہدوں کی تبدیلی پر پابندی خوش اہیند اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ 29 مئی کو حق اور باطل کے درمیان معرکہ ہونے جا رہا ہے انشا اللہ اے کیو ایم کا ہر کارکن غریب و متوسط طبقے کے بہتر مستقبل کے لئے ہر وقت عوام کی دہلیز پر ایک خادم کا کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ ہم نے پارٹی کی بنیاد اپنے ملی اکابرین کی پیروکاری کو اپناتے ہوئے رکھا ہے اسلئے عوام سے انکے تمام مساہل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کا عہد کر رکھا ہے عوام 29مئی کو اچھے اور برے ۔ظالم و مظلوم ۔قاتل ومقتول ۔مفاد پرست و حق پرستوں کے درمیان حق کا ساتھ دے تاکہ تمام مسائل کا حل حقیقی معنوں میں نکالا جا سکے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں