سیاسی جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کو پرامن، شفاف اور آزادانہ بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

جمعہ 27 مئی 2022 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد ہاشم غلزئی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین جمالدینی ،صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا بلدیاتی انتخابات کو پرامن، شفاف اور آزادانہ بنانے میں اہم کردار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو شفاف ، غیر جانبدار اور پرامن ماحول میں منعقد کرے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام ادارے ہر صورت غیر جانبداری کا عزم کرتے ہیں اور یقین دلاتیہیں کہ انتخابات ہر صورت شفاف ہونگے۔ اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے صوبائی حکومت اور انتطامیہ سے ہر قسم کا تعاون پر اتفاق دلاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ تعاون کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں