آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ

جمعہ 27 مئی 2022 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ اور آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کی زیر صدارت ڈویژنل ری ویو کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں بلدیاتی الیکشن سمیت مختلف امور زیر غور لائے گئے اوراس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں جی او سی 41 ڈویژن میجر جنرل سلمان معین،ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن یاسر خان بازئین اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ آفیسران سیاسی جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی جی ایف سی نارتھ محمد یوسف مجوکہ نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے ایف سی تمام پولنگ اسٹیشن پر تعینات رہے گی کیونکہ امن و امان انسان کی فطری بنیادی اور اولین ضرورت ہے اورامن کے بغیر سکون ،سلامتی محال ہے حصول امن کے بغیر کوئی بھی فرد ،معاشرہ اور ملک ترقی نہیں کرسکتا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقادکو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی انتخابات کے دوران تمام ادارے ہر صورت غیر جانبدارین کا عزم کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انتخابات ہر صورت شفاف ہونگے۔تمام حساس قرار دئیے جانے والے پولنگ اسٹیشنوں پر اضافی نفری تعینات ہوگی۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں نے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے انتطامیہ سے ہر قسم کا تعاونن پر اتفاق کیا اورمذکورہ کمیٹی دوران الیکشن بھی مکمل فعالیت کے ساتھ اپنی تجاویز دیتی رہے گی اجلاس میں کو ئٹہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں تعلیم،صحت اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ضلعی سطح کی کمیٹیاں تعلیم،صحت،آبنوشی اور دیگر کے حوالے سے اپنی تجاویز ڈویژنل کمیٹی میں پیش کریں گی۔ تمام قبائلی عمائدین سیاسی شخصیات اور خصوصاً والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے حصول کے لیے ہماری رہنمائی کریں۔ہمارا عزم ایک پڑھا لکھا بلوچستان کا ہے اور تمام کاوشیں تعلیمی اداروں کی فعالیت اور بہتری پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے تمام اداروں کے مابین باہمی اشتراک اورن مربوط رابطے ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں ہر سطح پر سیاسی پارٹیوں کا کردار ہوتا ہے لہذا ان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد ضروری ہے۔سیاسی جماعتوں کا تعاون الیکشن تک محدود نہ رہیں۔ عوامی مسائل ،تعلیم وصحت سمیت دیگر شعبوں میں مسائل کے حل کے لیے ان کا تعاون بے حد ضروری ہے۔

لہذا ان کے تعاون سے معاشرے میں مجموعی طور پر تعلیم کے حصول ،صحت عامہ کی بہتری، معاشرے سے لسانیت کے خاتمے اور تمام اقوام کے مابین بھائی چارے و یگانگت کے فروغ میں بھی اپنا لازم قرار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ فروعی اختلافات کو بھول کر صوبے میں ترقی کی راہوں کو مزید کشادہ کریں آج کا دور تعلیم ہی کے زریعے ترقی کا دورہے لہذا ہمارا اس کمیٹی کے توسط سے یہ پیغام ہے کہ ایک تعلیم یافتہ اور صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کمیونٹی موبلائزیشن ہی کے ذریعے یہ تمام اہداف حاصل کی جاسکتی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں