کوئٹہ میں 132بستروں پر مشتمل امراض قلب کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا گیا

جمعہ 27 مئی 2022 23:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) کوئٹہ میں 132بستروں پر مشتمل امراض قلب کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 2019میں متحدہ عرب امارات کی معاونت سے شروع کئے گئے امراض قلب کے ہسپتال کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ہسپتال 132 بستروں مشتمل ہے جو مریضوں کو انکی دہلیز پر دل کے تمام امراض کے بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ، ہسپتال میں امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی، جدید مشینری سے مریضوں کا علا ج کیا جائے گا ، ہسپتال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلق کو مزید مضبوط اورمستحکم کرنے کے عظم کے تحت تعمیر کیا گیا ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں