چلڈرن ہسپتال کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ،ارشاد احمد بلوچ

جمعہ 27 مئی 2022 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ارشاد احمد بلوچ ،جنرل سیکرٹری جمیل احمد زرکون نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ، جمعہ کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چلڈرن ہسپتال کے ایک وفد نے سجاد احمد، حفیظ اللہ کاسی اور محمد سلیم نے کی قیادت میں ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان سے ملاقات کی جس پر ینگ نرسز کے صدر ارشاد احمد بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمیل احمد نے چلڈرن ہسپتال کے ملازمین کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ہائی کورٹ کے حکامات کی پیروی کرتے ہوئے ان ملازمین کو مستقل کریں ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں