اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان محبت اخوت بھائی چارے کے رشتوں میں ہمیشہ جڑے ہوئے ہیں،ڈپٹی قونصل جنرل ایران محسنی فرد

جمعہ 27 مئی 2022 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) ڈپٹی قونصل جنرل ایران محسنی فردکی جانب سے شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان محبت اخوت بھائی چارے کے رشتوں میں ہمیشہ جڑے ہوئے ہیں۔اور دونوں ہمسایہ ممالک سخت اور چیلنجنگ حالات میں ایکدوسرے کا ساتھ دیتے آرہے ہیں۔

اور حالیہ بلوچستان کے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لئے ایران کے فاہر فائٹر طیارہ کے آگ بھجانے کے عمل میں حصہ لینا دونوں ممالک کی اعلء تعلقات کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں تعینات ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران محسنی فرد نے پی ٹی وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی قونصل جنرل ایران نے کہا دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے اعلی حکام ہمیشہ خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی درخواست پر ایران کی جانب سے حالیہ فائر فائٹر جہاز کی فراہمی بھی اسی برادری کے تقاضوں کو پورا کرنے کی ایک عمدہ مثال ہے۔ جس پر پاکستان کے اعلی حکام ،سیاسی جماعتوں اور عوام نے تہہ دل سے ایران کا شکریہ ادا کیا۔ جسکی ہم قدر کرتے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام خاص سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی اپنے برادر اسلامی جموریہ پاکستان کے ساتھ دلی لگاو رکھتے ہیں۔ شکر کا مقام ہے کہ ہمارے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ہم حکومت ایران اور ایرانی عوام کی طرف سے پاکستان کے اعلی حکام ، سیاسی جماعتوں اور عوام کے بہت سارے پرخلوص محبتوں بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں