شیرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل طورپرقابوپالیاگیا

جمعہ 27 مئی 2022 22:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) بلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل طورپرقابوپالیاگیابلوچستان کے ضلع شیرانی میں چلغوزے اور زیتون کے جنگلات میں لگی آگ پر سول انتظامیہ، پاکستان آرمی ، ایف سی اور ایرانین فائر فائٹر جیٹ کی مدد سے مکمل طور پر قابو پا لیاگیا ہے ۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل ابھی جاری ہے ۔

ایف سی اورمحکمہ جنگلات کے اہلکار دشوار گزار پہاڑوں میں پہنچ کر حالات کا مکمل جائزہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ، ایف سی ، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی امدادی کاروائیاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔اس سے قبل آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی مددسے فائرفائٹنگ آپریشن کنٹرول کیاجاتا رہا جنگل میں موجود فائرفائٹرز، ہیلی کاپٹر اسٹاف اور فائرفائٹر جیٹ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ آگ بجھانے کے اس ہدف کو مکمل کامیابی کیساتھ حاصل کیا جاسکے ۔ سروے ٹیموں کی متاثرہ جنگلات تک رسائی ممکن بنانے کیلئے تما م تر ضروری اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن میں نقصان کے تخمینے سمیت جنگل کودوبارہ فعال بنانے کیلئے جامع رپورٹ تشکیل دی جائے گی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں