کوئٹہ، پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کی مترادف ہے،مولاناعبدالقادر لونی

جمعہ 27 مئی 2022 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کی مترادف ہی. مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرا کر بدحالی کے سمندر میں ڈوبو دیا۔ آئی ایم ایف کی مسلط کردہ استحصالی پالیسیوں سے غریب عوام کی خون نچوڑا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے معاشی قتل کو بند کرے عوام میں مزید مہنگائی برداشت کی سکت نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے مہنگائی کارڈ استعمال کرکے عوام کو جو سبز باغ دکھایا اب اقتدار میں آتے ہی سابقہ حکومت پر آئی ایم ایف کی معاہدے کی الزامات سے قوم کو ماموں بنا رہے ہیں. عوام کی درد کا کوئی فکر نہیں تھا صرف حصول اقتدار کا درد تھا اقتدار میں پہنچتے ہی ان کی نظروں سے مہنگائی اوجھل گئی۔

(جاری ہے)

اور آج مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے مزید پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 30 روپے اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے خدا نہ کرے کہ ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہو جائی. ڈالر کی قیمت بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی سے کاروبار ٹھپ ہوچکی قوت خرید ختم ہوچکی موجودہ پی ڈی ایم حکومت کو ہر محاذ پر ناکامی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب اپنی ناکامی ورسوائی کا الزام سابقہ حکومت پر لگا دیا انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف گروی رکھ دی اشیائے خورد نوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ سے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بحرانوں مہنگائی اور بیروزگاری سے بدحال عوام کی چیخیں طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے مہنگائی سیتمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔

پی ڈی ایم کی اصلیت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ پی ڈی ایم مداریوں کی ریشہ دوانیوں کو سمجھ چکے ہیں کہ ان کا محور حصول اقتدار تھا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں