کوئٹہ،ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑپتی بنادیا،جیونی کے ماہی گیرکی پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ 35لاکھ روپے میں فروخت

جمعہ 27 مئی 2022 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) ایک مچھلی نے ماہی گیر کو کروڑپتی بنادیا،جیونی کے ماہی گیرکی پکڑی گئی مچھلی ایک کروڑ 35لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی ،جیونی کے سمندر میں ماہی گیر نے 48.5 کلو وزنی مچھلی پکڑی تھی اس مچھلی کو مقامی زبان میں کِر کہتے ہیں جو sowa کے نام سے بھی مشہور ہے۔

(جاری ہے)

اس مچھلی کو کھانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن اس کے گوشت کی کچھ زیادہ قدر و قیمت نہیں ہے۔

بلکہ اس کی قیمت اصل میں مچھلی کے پیٹ میں پائے جانے والے اس خاص مادے کی وجہ سے جیسے مقامی زبان میں پوٹا کہا جاتا ہے۔یہ مادہ یا پوٹا مخصوص قسم کی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے اور اسی وجہ سے یہ مچھلی لاکھوں کا مول پاتی ہے۔پکڑی جانے والی sowa مچھلی کو گوادر کی تحصیل جیونی میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے فی کلو نیلام کیا گیا

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں