بلدیاتی انتخابات میں الخالدپینل کے امیدواران کامیاب ہونگے، لانگو برادران نے قلات و خالق آبادمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیا ہے، مشترکہ بیان

ہفتہ 28 مئی 2022 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) بلدیاتی انتخابات میں الخالدپینل کے امیدواران کامیاب ہونگے لانگو برادران نے قلات و خالق آبادمیں ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیا ہے شہیدمیرعبدالخالق لانگو کے فرزندان ہی قلات و خالق آباد کے ترقی کا ضامن ہیں ان خیالات کا اظہار میرمنظورلانگو، میرعبدالمالک لانگو ،ماماخان محمدنیچاری ،پروٹوکول آفیسر ٹوہوم منسٹر انجنیئرریاض لانگو ،جنرل سیکریٹری عنایت اللہ بابر ،کامریڈعلی اکبرلانگو ،چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری ،اسٹوڈنٹ سیکریٹری محمدعلی لانگو ،چیئرمین علی خان لہڑی ،ترجمان مقبول نیچاری ،قاری عبدالباسط لانگو ،سعیداحمدلانگو،اخلاق احمد نیچاری ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ میرخالدخان لانگو ،وزیرداخلہ بلوچستان میرضیا لانگو عوام کی خدمت اور قلات کی ترقی کیلیے اپنی دن رات ایک کی ہیں اس لیے اب الخالدپینل میں شمولیتوں کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہوا ہے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہوں انشااللہ بلدیاتی انتخابات میں الخالدپینل کے امیدواران ضلع قلات بھر سے کامیاب ہوں گے اور قلات و خالق آباد الخالدپینل کا گڑھ ہے اور انشا اللہ لانگو برادران کی قیادت میں ہمارے امیدواران قلات و خالق آباد سے سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے لانگو برادران عوام کی خدمت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں شہیدمیرعبدالخالق لانگو کے فرزندان سابق وزیرخزانہ میرخالدخان لانگو صوبائی وزیرداخلہ قبائلی امور پی ڈی ایم اے میرضیااللہ لانگو کے سیاست کا محور عوام کی بے لوث خدمت اور رضائے الہی کا حصول ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تعمیرو ترقی کیلئے تمام تر اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام کی خدمت، شرافت، علاقہ کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور اصولوں کی سیاست لانگو برادران کے خاندان کا طرہ امتیاز ہے۔

(جاری ہے)

اپنے علاقے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حالت بدل جائے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر ہوجائے شہیدمیرعبدالخالق لانگو کے فرزندان ہی قلات و خالق آباد کی تعمیر وترقی اورخوشحالی کے ضامن ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں