ہزارہ ٹائون میں پرائیوٹ ٹیوب ویل مالکان عوام کو لوٹ رہے ہیں، محمدعلی، کاشف حیدری

ٰٹینکر مافیا جان بوجھ پانی کی قلت پیدا کرکے فی ٹینکر 6سے 8ہزار روپے تک فروخت کرتے، نوٹس لیا جائے

ہفتہ 28 مئی 2022 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) اتحاد تاجران بلوچستان ہزارہ ٹائون علی محمد اور کاشف حیدری نے کہا ہے کہ ہزارہ ٹائون میں سرکاری ٹیوب ویل کی جگہ پرائیوٹ ٹیوب ویل مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان اس کا نوٹس لے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے خواتین نے گزشتہ دنوں ہزارہ ٹائون، علمدار روڈ کے رہائشی علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر بلوچستان ہائی کورٹ نے واسا کے ٹیوب ویلوں کی بجلی بحال کرکے پانی کا مسئلہ حل کردیا لیکن دوسری جانب مشرف دور میں بچھائے گئے پائپ لائن پرائیوٹ ٹیوب ویل مالکان ہر مہینے فی گھر سے 3سو روپے کی بجائے 1500روپے ہر مہینے وصول کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں نے ایک دن بھی آکر نہیں پوچھا کہ آپ لوگوں کا کیا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ ٹینکر مافیا جان بوجھ پانی کی قلت پیدا کرکے فی ٹینکر 6سے 8ہزار روپے تک فروخت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اتحاد تاجران بلوچستان پانی کی منسوعی قلت کو مسترد کرتی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ ہزارہ ٹائون پرائیویٹ ٹیوب ویل مالکان سے علاقے کے عوام کو نجات دلائیںانہوں نے کہا کہ موسم گرما شروع ہوتے ہیں ہزارہ ٹائون اور گردونواح میں گیس پریشر میں کمی بھی شدت اختیار کررہے ہیں جس کی وجہ سے کھانے پکھانے کیلئے گھریلوں صارفین مجبورا ً ایل پی جی گیس خرید رہے ہیں حکومت عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بناکر پرائیوٹ ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی اور ہزارہ ٹائون میں گیس پریشر کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں