شاہی دربارہاکی کلب قلات نے سٹار کلب کو ہرا کر فائنل جیت لیا

نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں ہاکی کھیل کے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی ، یاسر فہیم ، چوہدری شبیر

ہفتہ 28 مئی 2022 20:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) بی ایچ اے کے زیر اہتمام چیف آف آرمی سٹاف انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا فائنل میچ شاہی دربار قلات ہاکی کلب اور سٹار ہاکی کلب کے ما بین کھیلا گیا اس میچ میں شاہی دربارہاکی کلب قلات نے سٹار ہاکی کلب کو پنلٹی اسٹوکس کے زریعی3-1 سے شکست دے کر فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ٹیکنیکل آفیسر،محمد علی شاہوانی،ججز،عدنان شفیق،ثاقب ایاز،امپائر منیجرمیر علی کرد،امپائرز وحید،حیدر تھرڈ امپائرمحمد سلیم نے سر انجام دیئے۔

پہلے شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی محمد یاسر فہیم صدر کو ئٹہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جبکہ دوسرے فائنل میچ کے مہمان خصوصی بی اے پی کے رہنما چوہدری شبیر احمد تھے۔اس موقع پر ، سیکرٹری جنرل بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن امجد ستی ، فنانس سیکرٹری کامران صابر اور دیگر مہمان موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی ٹورنامنٹ کا دوسر اشاندارفائنل میچ ینگ کو ئٹہ یوتھ ہاکی کلب اور کینٹ ہاکی کلب کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں ینگ کوئیٹہ یوتھ ہاکی کلب نے کینٹ ہاکی کلب کو 2-1 سے شکست دیکر فائنل میچ اپنے نام کر لیا۔

ٹیکنیکل آفیسرعدنان شفیق ججزیاسر لودھی محمد علی شاہوانی امپائر منیجرمیر علی کردایمپائرزمحمد سلیم ،ثاقب ایازتھرڈ امپائروحید نے سر انجام دیئے۔ اختتامی تقریب سییاسر فہیم، چوہدری شبیر احمد اورامجد ستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں انہیں ہاکی کھیل کے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیگی تاکہ وہ آگے آکر اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں پیش کر سکیں۔

اسی طرح ہاکی کھیل کے مقابلوں کو ترجیح دیں گے ۔ کیونکہ ایک صحتمند معاشرہ ہی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں ذمہ دارانہ اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ قومی کھیل ہاکی کاکھویاہوامقام بحال کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ بلوچستان میں ہاکی کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ مو جود ہیں۔ ہم ہاکی کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ہمارا مقصد جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند و توانا معاشرے کا قیام ہے جو کھیلوں کے ذریعے ہی ممکن ہے کیونکہ صحتمند معاشرہ ہی قوم کی تعمیر و ترقی میں ذمہ دارانہ اور اہم کردار اداکرتاہے۔

ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ہاکی کھیل کو فروغ اور کھلاڑیوں کے کھیل میں نکھار پیدا کرنا ہے۔ بلوچستان ہاکی اسیوسی ایشن اپنی مد د آپ ہاکی کھیل کے فروغ کیلئے کوشا ںہے ۔ اور ہمارے اسیوسی ایشن کے عہدیداران کی ہاکی کے لیے خد مات کسی سے پوشدہ نہیں انہوں نے بلا رنگ و نسل ہاکی کو فروغ دیا ہے۔ تعمیری و مثبت سوچ کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے کوئی انکارممکن نہیں، کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں عمدہ اوصاف پیدا ہوتے ہیں، کھیلوں کو فروغ دے کر کھلاڑیوں کی صلاحتیں اجاگر ہوسکتی ہیں۔،آخر مہمان خاص یاسر فہیم، چوہدری شبیر احمد اورامجد ستی نے کھلاڑیوں اور آفیشل میںانعامات تقسیم کئے۔۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں