ریاست کو درپیش مسائل ومعاشی بحران سیاسی وغیرسیاسی اشرفیہ کے بدترین معاشی کھلواڑ عوام کے ساتھ بے حسی اورگذشتہ 75سالوں کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے،چوہدری شبیر

ہفتہ 25 جون 2022 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر نے کہا ہے کہ ریاست کو درپیش مسائل ومعاشی بحران سیاسی وغیرسیاسی اشرفیہ کے بدترین معاشی کھلواڑ عوام کے ساتھ بے حسی اورگذشتہ 75سالوں کی کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بی اے پی کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیاسی و غیرسیاسی اشرفیہ کے لئے خود احتسابی اوراپنی اصلاح ناگزیر ہے ریاست کو درپیش مسائل و معاشی بحران کا مورد الزام ایک دوسرے کو ٹھرانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے ملک کی تمام تر سیاسی و غیر سیاسی قیادت ماضی میں ملک و قوم کے ساتھ ہونے والے بدترین سیاسی ومعاشی کھلواڑ پر قوم سے معافی مانگیں اور حلف اٹھاتے ہوئے ملک وقوم کی سلامتی اور بقا کے لئے میثاق معیشت وقومی یکجہتی ترتیب دیں اور باہمی اتفاق و اتحاد کے ساتھ مشترکہ سوچ کو فروغ دیتے ہوئے ملک کو درپیش حالات و سنگین معاشی بحران کے سدباب کے لئے ایک ایساطویل مدتی قابل عمل سفارتی و معاشی روڈ میپ تشکیل دیں جس کے زریعے انے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ اور ملک کی دائمی سلامتی یقینی ہوسیاسی کھلواڑ اور شعبدہ بازی بہت ہوگی پاکستانی قوم اور خصوصاًسیاسی و غیر سیاسی قیادت کو سانحہ سقوت ڈھاکہ اورسری لنکن حالات سے عبرت حاصل کرتے ہوئے سیاست نہیں ریاست کی دائمی بقا کے لئے بھرپور عملی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں