سی بی اے بلوچستان کی الیکشن کمیٹی نے صوبے بھر کے واپڈا، کیسکو، این ٹی ڈی سی اور جینکو کے دفاتر کیلئے الیکشن برائے سال 2022-24ء کا شیڈول جاری کردیا

ہفتہ 25 جون 2022 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) آل پاکستان واپڈاہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین(سی بی ای) بلوچستان کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک افتخار احمد، ممبرمحمد عظیم عثمان اور ممبرغلام مرتضیٰ علیزئی نے بلوچستان بھر کے واپڈا، کیسکو، این ٹی ڈی سی اور جینکو کے دفاتر کیلئے الیکشن برائے سال 2022-24ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔شیڈول کے مطابق آپریشن سینٹرل کیسکو اور پراجیکٹ ڈائریکٹر یٹ کنسٹرکشن کیسکو کیلئے مورخہ01 جولائی2022کو نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے، مورخہ02جولائی 2022ء کوکاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،03 جولائی2022ء کوغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات وصول کیے جائیںگے اوراسی روز انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ14 جولائی2022ء کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

آپریشن سرکل پشین،آپریشن سرکل لورلائی اور پراجیکٹ ڈائریکٹریٹ جی ایس سی کیسکوکیلئے مورخہ15 جولائی2022کو نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے، مورخہ16جولائی 2022ء کوکاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،17 جولائی2022ء کوغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات وصول کیے جائیںگے اوراسی روز انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ21 جولائی2022ء کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

آپریشن سرکل خضدار، آپریشن سرکل سبی اور آپریشن سرکل کیسکو مکران کیلئے مورخہ22 جولائی2022کو نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے، مورخہ23جولائی 2022ء کوکاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،24 جولائی2022ء کوغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات وصول کیے جائیںگے اوراسی روز انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ28 جولائی2022ء کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

کامن سروسز کے تمام دفاتر اور این ٹی ڈی سی زون کیلئے مورخہ29 جولائی2022کو نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے، مورخہ30جولائی 2022ء کوکاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،31جولائی2022ء کوغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات وصول کیے جائیںگے اوراسی روز انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ04 اگست2022ء کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ جی ایس او سرکل، سمال پاورہائوسزاور جینکوکے دفاتر کیلئے مورخہ05اگست2022کو نامزدگی فارم جاری کیے جائیں گے، مورخہ06اگست 2022ء کوکاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے،08اگست2022ء کوغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات وصول کیے جائیںگے اوراسی روز انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور مورخہ11اگست2022ء کو انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

انتخابات میں حصہ لینے والے امیداواران شیڈول کے مطابق شام4:00بجے سے 6:00بجے تک الیکشن کمیٹی کے دفتر خورشید لیبر ہال کوئٹہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔الیکشن کمیٹی کی جانب سے تمام امیدواران کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق اور یونین کے قواعدوضوابط کے مطابق شفاف الیکشن کے انعقاد میں اپنامثبت کردار ادا کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں