پاکستان تحریک انصاف کی ویمن ونگ کی مرکزی رہنما کلثوم کاکڑ پانیزئی نے افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی اور مالی ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار

ہفتہ 25 جون 2022 00:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ کی مرکزی رہنما کلثوم کاکڑ پانیزئی نے افغانستان میں زلزلے کے باعث جانی اور مالی ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام دکھ کے ان لمحات میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ شریک ہے،انہوں نے عالمی برادری اور پاکستان کو فوری امدادی سامان بھیجنے کی اپیل کی کہ افغانستان کے عوام پہلے ہی سے غیر مستحکم حالات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، ایک جانب امن و امان کی صورتحال خراب ہے تو دوسری جانب عوام بھوک اور افلاس کے باعث رل رہے ہیں، ایسے غیر یقینی حالات میں اس قسم کے قدرتی آفات کے باعث جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے عالمی برادری افغانستان میں ہنگامی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے زخمیوں کو بچانے کیلئے بھرپور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر یں۔

(جاری ہے)

انہوں نے قدرتی آفت میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی بھی اپیل کی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں