کوئٹہ :سیاسی رہنما ء کمانڈر ناصر خان بڑیچ کو بڑیچ یوتھ فورس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا

ہفتہ 25 جون 2022 00:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) سیاسی رہنما ء کمانڈر ناصر خان بڑیچ کو بڑیچ یوتھ فورس کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ایک بہت بڑے میٹنگ کے ذریعے بڑیچ قوم کے معززین معتبرین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد کی موجودگی میں متفقہ طور پریہ فیصلہ کیا گیا کہ کمانڈر ناصر خان بڑیچ ایک نڈر اور دلیر نوجوان ہے اور بڑیچ قوم کے تمام بنیادی مسائل سے واقف ہے لہذا ہم سب ان پر اعتماد کرتے ہوئے بڑیچ یوتھ فورس کا چیئرمین تسلیم کرتے ہیں اس موقع پر کمانڈر ناصرخان بڑیچ نے معتبرین،قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ میں قوم اور قوم کی نوجوانوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا اور بڑیچ قوم کو ہرقسم زئی اور خیلی کے بھنور سے نکال کر ان کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا اور ہمارا مقصد صرف و صرف اپنے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور ان کے جائز حقوق کے لئے جدجہد کرنا ہے جبکہ نوجوانوں کے تعلیمی اور کھیل کے میدان میں بھر پورحوصلہ آفزائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں