بلوچستان حکومت نے اقلیتوں کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹے میں اضافہ کیا ہے،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکا اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام

جمعرات 11 اگست 2022 22:18

بلوچستان حکومت نے اقلیتوں کے لیے ملازمتوں میں مختص  کوٹے میں اضافہ کیا ہے،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجوکا   اقلیتوں کے قومی دن پر پیغام
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان میں آباد تمام اقلیتیں ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں،آئین پاکستان اقلیتوں کے جان ومال عزت و آبرو اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے،اقلیتوں کو شامل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، جمعرات کو اقلیتوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ صوبائی حکومت بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہےصوبائی سطح پر اقلیتی امور کا نیا محکمہ بنایا گیا ہے اورصوبائی حکومت اقلیتوں کے مختص کردہ کوٹے پر بھرپور عملدرآمد کر رہی ہے۔

۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاکستان میں آباد تمام اقلیتیں ملک اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں اورپاکستان میں تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اقلیتوں نے ہمیشہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہےصوبائی حکومت بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے اورصوبائی سطح پر اقلیتی امور کا نیا محکمہ بنایا گیا ہے جبکہ بلوچستان حکومت نے اقلیتوں کے لیے ملازمتوں میں مختص کوٹے میں اضافہ کیا ہےاورصوبائی حکومت اقلیتوں کے مختص کردہ کوٹے پر بھرپور عملدرآمد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو شامل کئے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔آئین پاکستان اقلیتوں کے جان ومال عزت و آبرو اور حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اقلیتوں کا قومی دن ہمیں یہ احساس دلاتا ہے کہ ملک میں رہنے والے اس کے تمام باشندے یکساں حقوق کے مالک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں