کوئٹہ،نوجوان مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں جنکی درست سمت میں رہنمائی کیلئے کثرالجہتی اقدامات کی ضرورت ہے ،قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی

منگل 16 اگست 2022 23:40

ز*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2022ء) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ نوجوان مستقبل کا قیمتی سرمایہ ہیں جنکی درست سمت میں رہنمائی کیلئے کثرالجہتی اقدامات کی ضرورت ہے ہم سب کو ذاتی مفادات اور تعصبات سے بالا تر ہوکر پاکستان کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ہمارا مقصد ایسی نوجوان لیڈرشپ تیار کرنا ہے جس میں قیادت کے بہترین اوصاف موجود ہوں، جن کے نزدیک گروہی مفاد سے زیادہ ملکی سالمیت اور انسانیت کی خیر خواہی مقدم ہو یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں فورم فار ڈیگنیٹی انیشیٹیوز کی سربراہ عظمیٰ یعقوب کی سربراہی میں کاسنی دائرہ چار روزہ تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایف ڈی آئی کی سربراہ نے قائمقام گورنر بلوچستان کو کوئٹہ میں منعقدہ کاسنی دائرہ یوتھ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام سے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سنی دائرہ نوجوان خواتین کی بامعنی اور سیاسی شمولیت اور قائدانہ کردار کی ترویج کا پروگرام ہے جس کا اغاز 2019 سے کیا گیا پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوان خواتین اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کی تربیت ہے تاکہ وہ اپنے سیاسی اور جمہوری حقوق سے آگاہ رہتے ہوئے عملی سیاست میں حصہ لیں کاسنی دائرہ کے پلیٹ فارم سے ایف ڈی آئی کی اہم مانگ 18 سے 24 سال کی عمر کی خواتین کیلئے کم از کم 2 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے تاکہ وہ مقامی، صوبائی اور قومی حکومتوں میں فیصلہ سازی میں شامل ہوکر نوجوان خواتین اور کمزور طبقوں کے حقوق کا تحفظ کر سکیںقائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے یوتھ لیڈرشپ پروگرام کاسنی دائرہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کی رو سے ملک کے تمام علاقوں اور زبانوں کے افراد کو برابری کے حقوق حاصل ہیںوقت کی اہم ضرورت نوجوانوں میں لیڈرشپ سکلز پیدا کرنا ہے اور نوجوانوں کے اندر مایوسی ختم کر کے مثبت اور تعمیری سوچ واپروچ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ لیڈرشپ ایک مشن کا نام ہے اور جس انسان کی زندگی میں کوئی مثبت مشن نہیں ہو وہ کامیاب نہیں ہوسکتاایک بہترین معاشرے کے خواب کی تکمیل اسی وقت ہی ممکن ہے جب لوگوں کو اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی ہو میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بطور ذمہ دار شہری ہم پر ریاست کے حقوق بھی ہیں جن کو ہمیں احسن طریقے سے ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

جب افراد میں تعلیمی شعور بیدار ہوگا پھر روشن پاکستان کی منزل دور نہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل انتہائی باصلاحیت ہے ہمیں اس نوجوان نسل سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں روایتی سیاسی سسٹم کی جگہ باصلاحیت، جدید اور پرامن نوجوان بہتر انتظامی اور سیاسی اصلاحات لیکر آئیں گے جس سے پاکستانی معاشرے سے مذہبی تناؤ، جنونیت اور استحصال کا خاتمہ ہوگا اور سب کو برابری کی بنا پر تمام بنیادی حقوق حاصل ہوں گے قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے شرکاء کو گورنر ہاؤس کی تاریخی اہمیت و افادیت، بلوچستان کی سیاسی تاریخ اور جغرافیائی حالات سے متعلق جامع لیکچر دیا جس کو شرکاء نے سراہا پروگرام کے اختتام پر قائمقام گورنر میر جان محمد جمالی نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں