سرکاری اراضی پر قبضہ اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جا ری ہیں، ترجمان کیو ڈی اے

بدھ 17 اگست 2022 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لینڈ مافیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی ،چلتن کے مقام پر قیمتی اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترجمان کیو ڈی اے کے مطابق کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے اور ایسا کرنے کی کوشش کرنے اور تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیںاس سلسلے میں ڈائریکٹر پلاننگ زین کاسی، ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول ، ڈائریکٹر لینڈ لائن ، اسپیشل مجسٹریٹ عصمت اللہ اچکزئی ،انچارج انسداد تجاوزات تجاوزات محمد آصف ،کیو ڈی اے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹیم کی صورت میں کی جانے والی ان کارروائیوں کے سلسلے میں گزشتہ دنوں چلتن کے مقام پر کیو ڈی اے کے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی واضع رہے کہ لینڈ مافیا نے کچھ عرصہ قبل قبضہ کرنے کی غرض سے چلتن کے مقام پر گیٹ اور سیوریج کا سسٹم توڑ دیا تھا جس کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں اس زمین سے ملحقہ آبادیوں کو شدید نقصان پہنچا اور درجنوں گھر پانی میں بہہ گئے اس حوالے سے مقامی مکینوں نے نہ صرف کیو ڈی اے کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ معروف ایڈوکیٹ عبدالحکیم کی سربراہی میں عدالتی مدد بھی حاصل کی گزشتہ دنوں نہ صرف سیوریج کے نظام کو بحال کیا گیا بلکہ اراضی پر گریڈر کے زریعے راستے بھی ھموار کیے گئے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے کسی تک مقامی آبادی ائندہ سیلاب وغیرہ سے محفوظ ہو گئی ہے ترجمان کے مطابق کیو ڈی اے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں