حکومت حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے،میر سیف اللہ کھیتران

بدھ 17 اگست 2022 22:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھیتران نے کہا ہے کہ حکومت حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے ، مصیبت کی اس گھڑی میں عوام کو بے یار و مددگار نہیںچھوڑینگے جہاں پر حالیہ سیلابی ریلے میں سڑکیں تباہ ہوئی ہیں انہیں فوری طور پر بحال کرنے کیلئے راستے بحال کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا ۔

اب الحمد اللہ رخشان ڈویژن میں صورتحال کنٹرول میں ہیں رخشان ڈوریژن میں سیلابی بارشوں سے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، امدادی ٹیمیں ضلع کے متاثرہ علاقوں میں مصروف عمل ہیں، ضلعی انتظامیہ کسی بھی ناگہانی آفت سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کمشنر آفس میںسیلاب کی تباہ کاریوں کا تفصیلی جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں تمام ضلعی ڈپٹی کمشنر ز اسسٹنٹ کمشنر زپولیس کے آفیسران لیویز آفیسران ہیلتھ آفیسران اور دیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی ۔ جبکہ اس موقع پر کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں بارشوں کی وجہ سے بہت بڑی تبائی ہوئی ہے ڈویژن میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران متاثرہ نواحی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا ہے، متاثریں تک امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے تمام محکمے اور عملے کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کئے ہیں ۔

کمشنر رخشان ڈویژن میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں میں راشن اور امدادی سامان تقسیم کئے جارہے ہیں ، راشن میں ٹینٹ ، خشک خوراک سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزیں شامل ہیں۔ مزید بارشوں کی صورت میں مزید سامان فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے سے رابطے میں ہیں۔ نوشکی کے مختلف علاقوں میں لیویز اور ایف سی کی جانب سے ریلیف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

میر سیف اللہ کھیتران نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کو شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے اور ضلعی انتظامیہ کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ واضع رہے کہ روز اول سے بارشوں اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں ریلیف آپریشن کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں